ڈرامہ سیریل جمع تقسیم خواتین میں بے حد مقبول

کراچی (شوبز نیوز) ڈراما سیریل جمع تقسیم خواتین میں خاص طور پر بہت مقبول ہورہا ہے کیونکہ اس میں جوائنٹ فیملی کے مسائل اور روزمرہ زندگی کی پیچیدگیوں کو دکھایا گیا ہے۔نجی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ڈراما سیریل جمع تقسیم میں لیلی نامی امیر گھر کی اکلوتی بیٹی اور مڈل کلاس گھرانے کے سب سے چھوٹے بیٹے قیس کے درمیان محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ابتدائی اقساط میں قیس لیلی کو بتاتا ہے کہ شادی کے بعد اسے اپنے والدین، دو بھائیوں اور ان کے بچوں کے ساتھ رہنا ہوگا، چونکہ لیلی کے والدین اکثر گھر سے باہر مصروف رہتے ہیں، اس لیے وہ ہمیشہ سے ایسے گھر میں شادی کرنا چاہتی تھی جہاں تمام رشتے موجود ہوں۔شروع میں دونوں خاندان رشتے کے لیے رضامند نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں