ڈرامہ سیریل رسمِ وفا کا تیسرا ٹیزر جاری

کراچی (شوبز نیوز) اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری کے ڈرامہ سیریل رسمِ وفا کا تیسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل رسم وفا جلد نشر کیا جائے گا جس میں اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض پرمیش ادیوال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔رسم وفا کو آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ٹیزر میں حنا چوہدری کو عروسی لباس زیب تن پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں