ڈرامہ شرپسند’ نعمان اعجاز’ نادیہ افگن کی آف سکرین کیمسٹری’ مداحوں کی توجہ کا مرکز

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز اور ساتھی اداکارہ نادیہ افگن کی آف اسکرین کیمسٹری مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔پاکستانی ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ساتھی اداکارہ نادیہ افگن کے ساتھ ایک دلچسپ اور ہلکی پھلکی مزاحیہ پوسٹ شیئر کی ہے، جسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈرامہ شر پسند اختتام کی جانب گامزن ہے۔نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر نادیہ افگن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں نادیہ پاٹ بنا رہی ہیں جبکہ نعمان اعجاز پس منظر میں مزاحیہ تاثرات کے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہماری کوششوں کو سراہنے کا شکریہ، اس کا کریڈٹ پوری ٹیم بالخصوص ہمارے کپتان احسن تالش کو جاتا ہے، ناڈو (نادیہ)، تمہارے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔نادیہ افگن نے اس محبت بھری پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا نومی بھائی، آپ صف اول کے واحد اداکار ہیں۔ سلامت رہیں، آپ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوش آئند ہوتا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس عہد میں موجود ہوں جہاں آپ جیسے فنکار موجود ہیں۔ نجی ٹی وی پر 2025 کے آخر میں شروع ہونے والا ڈرامہ شر پسند اب اختتام کی جانب گامزن ہے، یہ ڈرامہ معاشرتی فیصلوں اور اخلاقی پولیسنگ کے گرد گھومتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں