ڈرامہ شوٹنگ کے دوران اپنے سین کو محفوظ طریقے سے کرنا چاہیے’ سمیع خان

لاہور (شوبز نیوز) اداکار سمیع خان نے ماضی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران جھلسنے سے بال بال بچنے کا انکشاف کر دیا۔سمیع خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے چند دلچسپ اور حیران کن واقعات شیئر کیے۔اداکار نے بتایا کہ ایک موقع پر اداکار و ہدایتکار معمر رانا کی فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچے تھے۔ان کے مطابق رات کے وقت ایک کھنڈر میں فلم کے گانے کی شوٹنگ جاری تھی اور ایک منظر میں انہیں ہاتھ پھیلانے کا سین دینا تھا، جب کہ پیچھے سے آگ کا شعلہ دکھایا جانا تھا۔اداکار نے کہا کہ چونکہ وہ اس وقت نوجوان تھے اور باڈی دکھانے کا شوق بھی رکھتے تھے، اس لیے تیل لگا کر شوٹنگ کے لیے تیار ہوگئے، لیکن جیسے ہی سین شروع ہوا تو آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ انہیں شدید تپش محسوس ہوئی اور وہ فورا پیچھے ہٹ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ٹیم کے افراد نے ان سے وجہ پوچھی، تو انہوں نے بتایا کہ آگ کی گرمی ناقابلِ برداشت تھی، اس کے بعد پانچ منٹ تک میک اپ آرٹسٹ نے ان کے ہاتھ پر اسپرے کیا، جس کے بعد وہ دوبارہ شوٹنگ مکمل کروا سکے۔اسی انٹرویو میں سمیع خان نے ایک اور واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ جاناں ملک کے ساتھ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے جس میں ان کا رومانوی تعلق ختم ہونے کا سین تھا۔شوٹنگ کے دوران میز پر موم بتی رکھی ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں