ڈرامہ ”ڈائن” میں احسن خان نے1کروڑ معاوضہ لیا

کراچی (شوبز نیوز)ڈراما سیریل ڈائن میں کام کرنے کا احسن خان نے کتنا معاوضہ لیا؟ اس حوالے سے اداکار نے سب بتا دیا۔احسن خان نے بتایا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” ڈائن” میں کام کرنے کا معاوضہ 1 کروڑ روپے لیا۔سیونتھ اسکائی، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈرامہ سیریل ڈائن نے اپنی ابتدائی اقساط سے ناظرین کے دل جیت لیے جس میں نامور اداکار احسن خان اور مہوش حیات کی جوڑی نے دھوم مچا رکھی ہے۔ڈرامے کی غیر معمولی مقبولیت پر اداکار احسن خان بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں