ڈرامے میں زوردار تھپڑ لگنے سے قوت سماعت متاثر ہوئی۔ مدیحہ امام

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سنتی ہوں، جس پر فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔ اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک سیٹ پر ایک صورتحال کے سبب ہوا تھا۔مدیحہ امام نے کہا کہ ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں