ڈراونی اور تھرلر فلم کرنے کی خواہش ہے، خوشی کپور

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سینئر پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کی خواہش ہے کہ وہ ابراہیم علی خان کے ساتھ کی گئی فلم نادانیاں کے بعد اب کوئی ڈراونی تھرلر فلم کریں۔اس سے قبل اس ماہ شائقین فلم نے بالی ووڈ میں ایک نئے کیریئر کا آغاز اس وقت دیکھا جب اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے نادانیاں میں اداکاری سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا۔اس فلم میں انکے ساتھ اداکارہ جھانوی کپور کی چھوٹی بہن خوشی کپور لیڈ رول میں ہیں’خوشی کپور اس سے قبل دو فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انکی پہلی فلم 2023 کی آرچیز ہے۔ 25 سالہ خوشی کی پہلی تھیٹریکل ریلیز لویاپا ہے جس میں انھوں نے جنید خان کے ساتھ کام کیا۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے یہ دیکھنے کیلیے متجسس رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں