6

ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کلینک سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پراتائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں کے خلاف علاقہ جناح ٹائون میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیارکی سربراہی میں ڈاکٹر عظیم ارشد، ٹائو ن انچارج ڈاکٹر رضوان چشتی اور ڈرگ انسپیکٹر طلحہ مظہر کا گرینڈ آپریشن۔دو اتائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر کے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیج دیئے گئے جبکہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو سیل کر کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھیج دیئے گئے۔سی ای اوہیلتھ نے کہا ہے کہ اتائیت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں سے لیا جائے گا، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں