ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال شہید اظہر عباس کے گھر پہنچ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال شہید اظہر عباس کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے شہید کی بیوہ اور بچوں سے ملاقات کی اور عید الفطر کے حوالے سے خصوصی تحائف پیش کیئے اور بچوں کو عیدی دی۔ شہید کے اصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ شہید اظہر عباس کی بیوہ اور بچوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوشی کے موقع پر اپنے شہیدوں کوبھی یاد رکھا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہدا ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا فخر ہیں جنہوں نے اپنے والدین بیوی اور بچوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی جانوں کو نظرانہ پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی فیملی ہماری اپنی فیملی ہیں ریسکیو 1122 ادارے کی جانب سے جہاں تک ممکن ہوسکا مدد فراہم کریں گے کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں