30

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید الحسن چشتی کی سمندری آمد، ڈاکخانہ کا افتتاح پودالگایا

سمندری(بیوروچیف)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید الحسن چشتی کی سمندری آمد ڈاکخانہ کا افتتاح کیا پودا لگایا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید الحسن چشتی کا سمندری پہنچنے پر ایڈیشنل سیشن جج گل عباس ایڈیشنل سیشن جج خرم شہزاد سنئیر سول جج احسن یعقوب سول جج اعظم خاں ۔چوہدری محمد فیاض۔فاروق احمد نول عمران محمد خاں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا استقبال کیا سیشن جج محمد جاویدالحسن چشتی نے جوڈیشل کمپلیکس میں ڈاک خانہ کا افتتاح کیا اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سمندری بار کا بھی وزٹ کیا جہاں پر صدر بار ایسوسی ایشن ارشد منیر گل جنرل سیکرٹری رانا جواد احمد سمیت دیگر عہدیدران اور وکلا حضرات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جوڈیشل کمپلیس میں قائم کیا جانا والا ڈاکخانہ 12بجے سے لیکر 4بجے تک کھلا رہے گا جس سے وکلا سائلین اور شہری استفادہ حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں