فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد کے الیکشن (2023-24) کیلئے انتخابی دنگل سج گیا’مجموعی طو رپر 17امیدوار آمنے سامنے’رانا شاہد منیر منج ایڈووکیٹ اورسجاد مرشد گل ایڈووکیٹ میں صدر کے عہدے کیلئے کانٹے دار مقابلہ متوقع’جبکہ صدارت کے عہدہ کیلئے تیسرے امیدوار میاں انوارالحق بھی جیت کیلئے کوشاں’بارایسوسی ایشن کی سیکرٹری شپ کیلئے 7امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے جن میں ملک وسیم مشتاق کھنہ’شیخ سلیمان رمضان’علی واصف چٹھہ’فہد عمران چٹھہ’رانا فہیم صفدر خاں’کاشف بلال باجوہ اور رانا بابر خاں شامل ہیں’ نائب صدر کیلئے آج انتخابی عمل میں 4امیدوارآمنے سامنے ہوں گے جن میں سعدیہ اطہر اعوان’شمائلہ عنبرین خٹک’حسین حیدر شاہ’نعیم فہیم گجر شامل ہیں جوائنٹ سیکرٹری کیلئے 3امیدواردوڈ میں شامل ہیں جن میں عرفان تنویر گگھ ‘حافظ میاں محمد عثمان اور وحید احمد بھٹی شامل ہیں ‘ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں مجموعی طور پر 4267رجسٹرڈ ووٹ شامل ہیں جن میں 3742مرد ووٹرجبکہ 525خواتین ووٹرزاپنے حق رائے دہی استعمال کرسکیں گی پولنگ کا عمل آج قائداعظم اورکیانی ہال میں صبح9بجے سے شروع ہوا جو شام 5بجے تک جاری رہے گا جبکہ دوپہر ایک بجے سے لیکر 2بجے تک کھانے کا وقفہ ہوا’ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد جاوید اقبال کی طرف سے ووٹرز کوسالانہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے آئی ڈی کارڈ’لویئرکورٹ یا ہائیکورٹ کارڈ ساتھ لازمی لانے کی ہدایت کی گئی جس کے بغیر ووٹرز کوووٹ کاسٹ کرنیکی اجازت دی گئی دوسری طرف ضلع کچہری میں امیدواران کی فلیکسز’ہولڈنگ بورڈز کو اتاردیاگیا جبکہ خواتین وکلاء کیلئے علیحدہ جگہ مخصوص کی گئی’الیکشن بورڈ کی طرف سے تمام عہدوں کے امیدواروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنے ہمراہ پرائیویٹ اشخاص نہ لیکر آئیں کوئی بھی وکیل ہوائی فائرنگ وغیرقانونی سرگرمی میں حصہ نہ لے گا اگرکوئی وکیل ایسا کرے گا تووہ ذاتی طور پر قانونی کارروائی کا سامنا کرے گا ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی طرف سے ضابط اخلاق جاری کرتے ہوئے ایسا کیاگیا ہے کہ وکلاء کچہری میں داخلہ کیلئے اپنا لائسنس اورقومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں کلرک حضرات بھی کچہری میں داخلہ کیلئے کلرک کارڈ اور قومی شناختی کارڈ لائیں’غیرمتعلقہ اورپرائیویٹ افراد کا داخلہ کچہری میں بوجہ الیکشن سختی سے بند کردیاگیا خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ’احاطہ کچہری میں کسی بھی قسم کا قانونی وغیرقانونی اسلحہ لانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہوائی فائرنگ کرنے والے کسی بھی ایڈووکیٹ کلرک یا پرائیویٹ شخص کے خلاف پولیس کی طرف سے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی’ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں ساڑھے بارہ سو سے زائد پولیس ملازمین ڈیوٹی سرانجام دینگے۔یاد رہے کہ آج ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں 26بائیومیٹرک مشین نصب کی گئی ہیں دس ایگزیکٹو امیدوار جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری امتیاز لائیربری سیکرٹری کے لئے تنویر رضا بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
37