فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن برائے 2024-25کے حوالہ سے بار میں گہما گہمی باقائدہ طور پرشروع ہو گئی،اسی سلسلہ میں خواتین وکلاء کی جانب سے صدر کے امیدوار چوہدری مجاہد حسن پنسوتہ کے اعزا ز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،لئیر کلب میں منعقدہ تقریب میں سینئر، و جونیئر خواتین وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اور صدر کے امیدوار چوہدری مجاہد حسن پنسوتہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون،ووٹ اینڈ سپورٹ کی یقین دہانی کروائی،خواتین ممبران میں میڈم عاصمہ تنویر رندھاوا،میڈم سکینہ چوہدری،میڈم عظمیٰ سندھو، میڈم غزالہ سندھو، میڈم مہوش گوندل، میڈم عظمیٰ فدا خواجہ، میڈم مریم ملک، میڈم ساجدہ زیدی، میڈم عندلیب انور،میڈم زاہدہ کاہلوں،میڈم رفعت اکرم کے گروپس کی تمام خواتین وکلاء شریک ہوئیں،اس موقع پر صدر کے امیدوار چوہدری مجاہد حسن پنسوتہ نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنی بہنوںاور بیٹیوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت سے نوازا اور میرے اعزا ز میں پروگرام ترتیب دیا،انہوں نے کہا کہ میں آپ سے صرف وعدہ نہیں کرونگا بلکہ عملی طور پر آپ کے مسائل کے حل اور آپ کے حقوق کیلئے میدان عمل میں رہونگا
65