ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نیرمضان سہولت بازار اور عام مارکیٹ کیلئے مختلف اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کر د یں۔ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیکررمضان سہولت بازار اور عام مارکیٹ کے لئے مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقررکردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چنا سفید(موٹا)رمضان سہولت بازار میں 350 روپے فی کلوگرام اور عام مارکیٹ میں 358 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔ چنا سفید (باریک250)روپے اور 255 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔اسی طرح چنا سیاہ موٹا270روپے اور278روپے فی کلو گرام، چناسیاہ باریک 250 روپے اور265روپے فی کلوگرام،دال چنا(موٹی)285روپے اور 290روپے،دال چنا (باریک)260روپے اور265روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری ( بغیر دھلی)365روپے اور370روپے،دال ماش دھلی ہوئی 430روپے اور440روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 400روپے اور 415روپے فی کلوگرام،دال مسور مو ٹی 250 روپے اور255روپے فی کلوگرام،دال مسور( باریک)265روپے اور 272 روپے فی کلو گرام،بیسن سہولت بازار میں 285 روپے اور عام مارکیٹ میں 290روپیفی کلوگرام ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں