ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کا ہنگامی اجلاس

چنیوٹ(نامہ نگار)بھارت کی بزدلانہ جارحیت اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شاہد محمود چوہدری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نیکی اس موقع پر چنیوٹ کے صحافیوں نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے جانے والے بزدلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم افواج پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں بھارت نے اپنے حملے میں ہمارے بیگناہ معصوم بچوں۔ بچیوں اور خواتین کو شہید کیا پاک فوج بھارت کے اس حملہ کے جواب کا حق محفوظ رکھتی ہے اور جلد بھارت کو اس کا جواب بھی دے گی صحافیوں نے اقوام متحدہ۔ سلامتی کونسل اور دیگر اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ انڈیا کے اس حملہ میں شہید ہونے والے بیگناہ شہریوں کے خون کو رائیگاں نہ جانے دے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت نے جو پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں