ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی ٹوبہ کا اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھ مسیح نے کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نئے پیٹرول پمپس کی منظوری کے حوالہ سے موصول 10 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔میرٹ پر پورا اترنے والے 2پیٹرول پمپ کو فوری این او سی کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تاجر برادری کی سہولت اور روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پیٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی جاری کرنیکی ٹائم لائن طے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں