28

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی چنیوٹ کا اجلاس

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی/رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل کے علاوہ ممبران کمیٹی ارکان صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور چوہدری ثاقب خاں چدھڑ نے شرکت کی۔ اجلا س میں ارکان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے ایکسیئن،ایس ڈی اوز اور سب انجینئرز کو کوالٹی آف ورک یقینی بنانے کا واضح پیغام دیا۔انہوں نے تاکید کی کہ تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی کاموں کی خودکڑی نگرانی کریں۔اگر کسی جگہ ناقص کام سامنے آیا تو متعلقہ افسران ذمہ دارہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہائی ویز کے جن افسران کے خلاف ناقص کام پر ایکشن ہوا اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اورترقیاتی کاموں میں شفافیت پر زیروٹالرنس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں