ڈلیوری آپریشن کے دوران خاتون جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن دوران ڈلیوری آپریشن شادی شدہ خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس نے کاروائی شروع کردی پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ ماموکانجن کے علاقہ۔ 53/3 ٹکڑا دربار صلاح دین کی رہائشی (ش) زوجہ ندیم (ش) کا ڈلیوری کا آپریشن دربار صلاح الدین کلینک اینڈ میڑنٹی ہوم میں ہوا دوران ڈلیوری آپریشن (ش) بی بی کی حالت غیر ہوگئی جس کو ڈاکٹر نے بذریعہ ایمبولینس ساہیوال ہسپتال شفٹ کرنا چاہا مگروہ راستے میں ہی دم توڑ گئی پولیس تھانہ ماموکانجن واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں