ڈمپروں کی ٹکروں سے لوگوں کی جانیں جانے لگی

صفدرآباد(نامہ نگار)مین سرگودھاروڈ پر خانقاہ ڈوگراں اور قرب وجوار میں آئے روز ڈمپروں کی ٹکروں سے لوگوں کی جانیں جانے لگیں،زخمی لوگ بھی ناکارہ ہی ہو جاتے ہیں ،حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس جانب توجہ کرے اور اسکا سد باب کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں۔سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگرا ں تحصیل صفدرآباد میاں صابر حسین ڈوگراور انجمن تاجراں انارکلی بازار کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد نے ہائی وے اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حادثات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامت کئے جائیں تا کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔علاقہ بھر کے لوگ اس روڈ پر سفر کرنے سے ہچکچانے لگے ہیں تاہم جو لوگ روڈ کے آس پاس کے رہائشی ہیں انہیں تو اس روڈ پر سفر کرنا ہی پڑتا ہے پھر بھی لوگوںکو ڈر رہتا ہے کہ کوئی ڈمپر ٹکر ہی نہ مار دے اس لئے ضروری ہے کہ سرگودھا روڈ پر ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے ا ور اہم بات یہ کہ اسے دو رویہ ون وے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں