2

ڈمپر کی ٹکر سے لوڈر رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق

ساہیانوالہ (نامہ نگار) شاہین چوک ایک اور زندگی نگل گیا۔ واقع کے مطابق جھمرہ سے فیصل آباد روڈ پر واقع بائی پاس پر بننے والے شاہین چوک میں میں خونی حادثات کا سلسلہ جاری گزشتہ روز جھمرہ کا رہائشی 23سالہ عاقب ولد لیاقت سبزی منڈی فیصل آباد سے لوڈررکشہ پر سبزی لے کر آرہاتھا کہ شاہین چوک میں تیز رفتار ڈمپر نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ ڈرائیور عاقب موقع پر ہی جان کی بازی کی ہار گیا واضح رہے کہ اس چوک میں ٹریفک سگنل اور وارڈن نہ ہونے سے متعدد ٹریفک حادثات میں درجنوں انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے اہل علاقہ اور مقامی میڈیا کی نشاندھی کے باجود انتظامیہ کی جانب سے شاہین چوک میں ٹریفک حادثات کو روکنے کا کوئی مناسب بندوبست نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں