فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سدھار بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق جبکہ خاوند بری طرح زخمی ہو گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ 7چک کا رہائشی 45 سالہ عباس ولد اﷲ رکھا’ اپنی 40 سالہ اہلیہ صغراں بی بی اور 18 سالہ بیٹی بسماء کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عزیزوں کو ملنے جا رہا تھا جب وہ نڑوالا روڈ پر سدھار بائی پاس پر پہنچا تو مخالف سمت سے آتے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ماں بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھیں جبکہ زخمی باپ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
36