4

ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک،گدھا ریڑھی پر نعش لیجانے پرSHOسمیت3پولیس ملازم معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے سڑک پر گرنے سے پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار پتھر سے لوڈ ڈمپر تلے آ کر فاتحہ خوانی سے واپس جانیوالا موٹر سائیکل سوار باپ جاں بحق بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا،لاش کو گدھا گاڑی پر رکھ کر لے جانے کی ویڈیو منظر عام آنے پر سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عاصم،اے ایس آئی تنویر،انچارج وارڈن ملازم حسین سمیت 3ملازمین کو کلوز ٹو لائن کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ منٹو پارک کا رہائشی رفیق ولد سردار احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ شہروانہ میں اپنے عزیز کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود جھمرہ روڈ پر نجی میرج ہال کے قریب موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا سڑک پر گر گئے اور پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر تلے آنے سے رفیق جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو گدھا گاڑی پر رکھ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جس پر عوامی سماجی حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی تذلیل انتہائی شرمناک فعل ہے،گدھا گاڑی پر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کی ویڈیو منظر عام آنے پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عاصم،اے ایس آئی تنویر،انچارج وارڈن ملازم حسین اور عرفان کو کلوز ٹو لائن کر دیا ہے سی پی او کامران عادل کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل لائی جا رہی ہے دوران ڈیوٹی فرائض میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں