74

ڈور پھرنے سے 2نوجوان زخمی SHO اشفاق احمد معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ اور سمندری کے علاقہ قاسم روڈ پر کیمیکل ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 2نوجوان زخمی ہو گئے، سی پی او نے تھانہ سٹی سمندری کے ایس ایچ او انسپکٹر اشفاق احمد کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر بھی فیصل آباد میں پتنگ بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور کینال روڈ پرفیضان اور قاسم روڈ سمندری کا نوجوان اعجاز موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں