ڈولفن اور ایگل سکواڈ کے جوانوں میں انعامات تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر کی کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی اور ڈی ایس پی ڈولفن بھی موجود تھے۔ سٹی پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایگل اسکواڈ اور ڈولفن کے جوانوں کو سرٹیفکیٹ اور کیش سے نوازا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ آئندہ بھی اچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی کے لیے ہفتہ وارانہ انعامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمیں یکجان ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں باہمی روابط اور ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری رسپانڈ کریں۔ ہم سب کو یکجان ہو کر ایک قوت کے طور پر تمام جرائم کا سامنہ کرنا اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ اپنے علاقے کی گشت کو وسیع کریں اور مشتبہ افرادکی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں تا کہ جرائم کو کنٹرول رکھا جا سکے ۔ اچھی کارکردگی پر آئندہ بھی اسی طرح انعامات سے نوازا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں