ڈولفن اہلکار اور 2بہنوں کا قاتل شوٹر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کی حدودِ میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈولفن اہلکار اور2سگی بہنوں کے قتل میں ملوث شاہ گینگ کا خطرناک شوٹر ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے،ہلاک ہونیوالا ملزم عاطف عرف(AT) دہشتگردی، قتل، اقدام قتل،ڈ کیتی،ر اہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب و ریکارڈ یافتہ تھا،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ سی سی ڈی مدینہ ڈویژن نے تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر237 کھڈیاں میں ریڈ کیا تو ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر انچارج اقبال ڈویژن سی سی ڈی عمر سرفراز واڑیچ بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس نے زخمی حالت میں شاہ گینگ کے اہم رکن اور خطرناک شوٹر عاطف عرف(اے-ٹی)کو حراست میں لیا اور ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ملزم نے ڈولفن فورس اہلکار آصف کو شہد کیا تھا جبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدودِ میں 2 سگی بہنوں کے قتل میں بھی ملوث تھا ہلاک ہونیوالے ملزم کیخلاف دہشت گردی، قتل،اقدام قتل،ڈکیتی راہزنی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب و ریکارڈ یافتہ تھا پولیس نے ہلاک ہونیوالے ملزم کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے شروع کر دئیے ہیں سی سی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں