ڈولفن فورس ان ایکشن،30اشتہاری،17عدالتی مفرور،63ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر اورایس ایس آپریشن عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈولفن فورس طاہر مقصود کی زیرنگرانی ڈولفن فورس نے گزشتہ ماہ اپریل کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 30خطرناک اشتہاریوں’ 17عدالتی مفرور’ 63ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 49افراد کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پسٹل’ رائفل’ بندوقیں’ کلاشنکوف’ کاربین’ رپیٹرز’ ریوالورز اور گولیاں برآمد کر لی’ تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے 81ڈرائیورز’ آتش بازی اور 9گیس ری فلنگ کرنے والوں کو قابو کر کے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی’ 69منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس’ ہیروئن’ افیون اور آئس برآمد کی جبکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں کے طلائی زیورات’ نقدی’ موبائل فونز اور وارداتوں کے دوران چھینی جانے والی موٹرسائیکلیں برآمد کیں اور سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 10948 افراد اور 104568 موٹرسائیکلوں اور 18453 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ 9گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں