ڈولفن فورس کا کریک ڈاؤن،1ماہ میں544ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر’ ایس ایس پی آپریشن ملک طارق محبوب کی ہدایت’ ڈی ایس پی طاہر مقصود کی نگرانی میں ڈولفن فورس نے گزشتہ ماہ فروری کے دوران شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 47ملزمان سمیت مجموعی طور پر 544 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں’ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس نے گزشتہ ماہ کے دوران دو پولیس مقابلوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 47ملزمان’ 65منشیات فروشوں’ 61ریکارڈ یافتہ’ 17خطرناک اشتہاریوں’ 17عدالتی مفرور’ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 60افراد’ 50ٹارگٹ افنڈرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی اور چورائی جانے والی 44موٹرسائیکلیں برآمد کیں جبکہ جعلی’ بغیر نمبر 119 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا، ون ویلنگ’ پتنگ بازی’ آتش بازی’ گیس ری فلنگ کا غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 38ملزمان کو قابو کر کے پابند سلاسل کروا دیا گیا۔ ڈی ایس پی طاہر مقصود کا کہنا تھا کہ ڈولفن فورس شہر میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے چوبیس گھنٹے متحرک ہے۔ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں