ڈولفن فورس کے تعاقب پر ڈاکوموٹر سائیکل اور رقم سے بھرا بیگ پھینک کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ رسول پورہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈولفن فورس کے تعاقب پر ڈاکو موٹرسائیکل اور رقم سے بھرا پھینک کر فرار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ڈولفن اہلکار جنید زخمی ہو گیا، پولیس نے موٹرسائیکل اور بیگ قبضہ میں لیکر فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے’ ڈولفن فورس نے رسول پورہ تا باہگے والا روڈ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے ڈولفن فورس پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل بھگا دی، ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی تو مذکورہ نوجوان موٹرسائیکل اور نقدی وسامان سے بھرا بیگ پھینک کر کھیتوں میں گھس کر رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، اسی دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے گولی ڈولفن اہلکار جنید کو لگی جسکی وجہ سے معمولی زخمی ہوا، پولیس نے موٹرسائیکل اور بیگ قبضہ میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل کھرڑیانوالہ کے علاقہ سے چھینا گیا تھا اور بیگ میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینے جانے والے 14موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں