ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی۔پی سی بی نے 26-2025 کے سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیدیا ہے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لیں گے۔ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کے لیے بھی فٹنس ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی دفعہ پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا۔پاتھ ویز اور ایج گروپ کرکٹ کے لیے بھی نئی فٹنس پالیسی بنائی گئی ہے، تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہے۔لیڈ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے، معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں