ڈونر زکے تعاون سے الائیڈ ہسپتالIIکیلئے50سٹریچرز کا عطیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالIIکے زیراہتمام ڈونرز کے تعاون سے ہسپتال کیلئے16 لاکھ مالیت کے50 سے زائد سٹریچرز عطیہ کئے گئے۔وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر اور جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم سے عطیہ وصول کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کے حوالے کیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خالدہ رفیق، ڈاکٹر غلام مصطفی نیازی،میڈم ثمرین افضل،محمد پرویز،افضل جلندھری اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے انجمن انسداد منشیات کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں