ڈونوون فریرا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

جوہانسبرگ (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقاکے آل رانڈر ڈونوون فریرا کی آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے، جب وہ ایس اے 20 ٹورنامنٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ای ایس پی این کے مطابق ڈونوون فریرا جوبرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپیٹلز کے درمیان میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ،جب انہوں نے بانڈری پر چوکا روکنے کی کوشش میں بائیں کندھے پر بدقسمتی سے گر پڑے۔اگرچہ وہ بعد ازاں بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے، تاہم صرف ایک گیند کھیلنے کے بعد بازو میں شدید تکلیف کے باعث ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔ بعد از میچ سکین سے معلوم ہوا کہ ان کے کندھے میں فریکچر ہو چکا ہے۔انجری کے باعث ڈونوون فریرا ایس اے 20 کے باقی میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جو جوبرگ سپر کنگز کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ ٹیم اب بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے اور اسے کوالیفائی کرنے کے لیے پیرل رائلز کے خلاف فتح درکار ہے۔یہ صورتحال جنوبی افریقا کے ورلڈ کپ منصوبوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ فریرا کو قومی سکواڈ میں ایک فنشر، متبادل وکٹ کیپر اور جز وقتی بولر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں