ڈویژنل ،ضلعی،تحصیل انتظامیہ ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف فراہمی کیلئے پُرعزم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ماڈل و سہولت بازار رمضان بازار بن گئے جہاں ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ماڈل بازار جھنگ روڈ کا دورہ کیااورپھلوں،سبزیوں،کریانہ،چکن ودیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کے سٹالز پر قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے نرخناموں کی موجودگی،صارفین سے کوالٹی اور عام مارکیٹ کی نسبت اشیاء کی قیمتوں میں کمی بارے دریافت بھی کیا۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر کے ماڈل اور سہولت بازاروں کو رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا گیا ہے جہاں آٹا،چینی،پھل،سبزیاں،دالیں ودیگر آئٹمز رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماہ صیام کے دوران صارفین کو ریلیف کی فراہمی مشن ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماڈل بازار جھنگ روڈ،ماڈل بازار ملت روڈ،سہولت بازار جڑانوالہ کو رمضان بازار میں کنورٹ کردیا گیا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامی مشینری ماہ صیام میں سرگرم عمل رہے گی۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ”ایک دن ایک تحصیل ” پروگرام کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ تحصیل سٹی کا دورہ کیا۔انہوں نے جھنگ روڈ پر چک 221میں کوڑا کے ڈھیروں کو کلیئر کرایا جبکہ علاقہ میں صفائی کے مزید اقدامات جاری رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے جھنگ روڈ پر سیوریج زدہ تالاب کو ڈی واٹر کرنے کے کاموں کا بھی معائنہ کیا جہاں واسا کی بھاری مشینری موقع پر متعین تھی۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر کے سیوریج زدہ تالابوں کو ڈی واٹر کرنے کی مہم جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔کمشنر اورڈپٹی کمشنرنے کچہری بازار میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے جاری کاموں کا معائنہ اورتاریخی عمارات اور گھنٹہ گھر کی تزئین وبحالی کا جائزہ بھی لیا۔کمشنر نے کچہری بازار کا ماڈل بازار بنانے کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریح کے ساتھ روزگار کے عمدہ مواقع ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں