1

ڈویژنل انتظامیہ سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈویژنل انتظامیہ نے نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کو سیوریج سسٹم نیٹ ورک میں لانے کے لئے وارننگ دے دی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے بریفنگ دی۔کمشنر نے سرگودھا روڈ پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کو سیوریج کے ڈسپوزل کیلئے انتظامات3 روز میں مکمل کرکے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی تاکید کی۔نجی سوسائٹی سیوریج کے لئے براہ راست ڈرین استعمال کررہی ہے جس سے ایف ڈی اے کا انفراسٹرکچر متاثر ہورہا ہے۔کمشنر نے سوسائٹی کومقررہ ٹائم میں اپنا الگ سیوریج سسٹم نہ بنانے پرسخت ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔انہوں نے واسا،تحفظ ماحول اورمحکمہ انہار سے کہا کہ سیوریج سسٹم نہ ہونے والی سوسائٹیز کوآخری نوٹس دیں۔ اس سے قبل اداروں نے نجی سوسائٹی کو متعدد بار سیوریج سسٹم کے لئے ڈسپوزل بنانے کا نوٹس دے رکھا ہے۔اجلاس میں کمشنر نے سیم زدہ زرعی زمینوں کی بحالی کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔محکمہ انہارنے پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں