ڈویژنل انتظامیہ شاہرات پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژ نل انتظامیہ شاہرات پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے متحرک ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سی پی او بلال عمر نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر،سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ گنے کی اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شاہرات پر ٹریفک حادثات کا باعث ہں لہذا ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز نصب اوروزن کے کنڈوں پر بغیرریفلیکٹر نصب گنا لے کر آنے والی ٹرالیوں کے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی وزن کے کنڈوں کو فوری سیل کیا جائے۔کمشنر نے ٹریکٹر ٹرالیوں کی فٹنس کو بھی چیک کرنے کی تاکید کی اورضلعی پولیس،ٹریفک پولیس اور پنجاب پٹرولنگ پولیس کو گنے کی ٹرالیوں کی سخت چیکنگ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ریفلیکٹر نہ لگانے والی ٹرالیاں بند اور سخت ایکشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں