ڈویژنل انتظامیہ صحت کی معیاری سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا رہی ہے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈویژنل انتظامیہ صحت کی معیاری سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچا نے کیلئے سرگرم عمل ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اورہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔کمشنر نے ادویات سٹور میں جاکر”مفت دوا مریضوں کی دہلیز تک” کے تحت ریکارڈ چیک کیا جبکہ چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔کمشنر نے مریضوں کی صحت اور لواحقین سے علاج معالجہ بارے دریافت کیا اور واضح کیا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنانا ترجیح ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں