3

ڈویژنل انتظامیہ علاقائی وشہری خوبصورتی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ علاقائی وشہری خوبصورتی کے لئے موثر اقدامات پر عمل پیرا ہے۔اس ضمن میں عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) اور ڈی ٹائپ گول سمندری روڈ پر گول چکر (رائونڈ ابائوٹس)کی ری ماڈلنگ کی جارہی ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان اور ماہرین تعمیرات کے ہمراہ دونوں سائٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے گول چکروں کی مزید تزئین وبحالی اور خوبصورتی کے لئے ہدایات جاری کیں۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لیبر نے فیصل آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں 844، انڈسٹریل یونٹس کو رجسٹرڈ کیا جس کی بدولت ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع ملے۔یہ بات کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس کے دوران ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر رائے یاسین نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مقررہ مراعات مزدوروں تک پہنچانے کے علاوہ رجسٹرڈ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔کمشنر نے یونٹس کی رجسٹریشن اورانڈسٹری کے فعال ہونے کو سراہا اورکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کاروباری افراد کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے ڈویژن میں فعال اور غیر فعال انڈسٹریل یونٹس کی تفصیلات پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں انڈسٹری بند اور مزدور بے روزگار ہونے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ متعلقہ محکموں کی زیرنگرانی مزید انڈسٹریل یونٹس کی رجسٹریشن بھی کی جارہی ہے جبکہ ایکسپورٹ گروتھ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں