4

ڈویژنل انتظامیہ ماڈل ریڑھی بازاروں کو سٹیٹ آف آرٹ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ شہر بھر میں ماڈل ریڑھی بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات پر عمل پیرا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے بتایا کہ شہر میں 12 ریڑھی بازار قائم جبکہ مزید8 کا اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے ماڈل ریڑھی بازاروں کی سائٹس پر صفائی،مینٹیننس،پرائس کنٹرول کی انسپکشن کے لئے تھرڈ پارٹی کا فیصلہ کیااوربتایا کہ ماڈل ریڑھی بازاروں میں ہیلپ ڈیسک بھی بنائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں انسپکشن ٹیمیں ہر ماڈل ریڑھی بازار پر موجود رہ کر تمام تر اقدامات کو چیک اور ایس اوپیزیقینی بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں اگلے ہفتہ5شاہرات پر ریڑھیاں لے کر گھومنے والوں کو ایک ہفتہ کی مہلت دی جارہی ہے۔شاہرات پر ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام کے لئے ریڑھی فروشوں کو بلامعاوضہ سہولیات فراہم کریں گے جبکہ شاہرات پر ریڑھی فروشوں کی آگاہی کے لئے درکار شرائط پر مشتمل بینرز بھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔ریڑھی فروش میونسپل کارپوریشن کو پرانی ریڑھی دیں اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی ماڈل ریڑھی رجسٹرڈ کراکر قرینے اور سلیقے سے کاروبار کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ اسکے بعد شاہرات پر ریڑھی لے کر گھومنے والوں کی کوئی جگہ نہ ہوگی کیونکہ مرکزی شاہرات پر ریڑھیاں لے کر گھومنے سے نہ صرف ٹریفک نظام درہم برہم بلکہ تجاوزات کے ساتھ علاقائی خوبصورتی بھی متاثر ہورہی ہے۔ اسی مقصد کے لئے مزید ریڑھی بازار لگاکر ریڑھی فروشوں کو مفت سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں