ڈویژنل انتظامیہ پارکنگ مسائل کے حل کیلئے فرنٹ فٹ پر ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ پارکنگ مسائل کے حل کیلئے فرنٹ فٹ پرہے اس ضمن میں دوررس نتائج کے حامل اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمشنر راجہ جہانگیر انور کی صدارت میں بیرون چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ کی تکمیل کے امور پرجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈو یلپمنٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکنگ پلازہ کی تکمیل کے حوالے سے صوبائی سطح پر منظوری کے لئے تمام تر اقدامات تیزی سے مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پلازہ کی تعمیر سے آٹھ بازاروں میں پارکنگ کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ خریداروں کو بھی پارکنگ کی معیاری،محفوظ سہولت دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کے حوالے سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پلازہ میں 1282 کاریں اور1617 بائیکس پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔انہوں نیپارکنگ پلازہ کی تعمیر کے حوالے سے دیگر جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں