ڈویژنل انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10روز میں3161گرفتار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان کی زیر نگرانی ڈویژنل انتظامیہ کامہنگائی مافیا کیخلاف کریک ڈائون ،ماہ صیام کے پہلے عشرہ کے دوران ڈویژن میںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 494,570دکانوں پر اشیا مقررہ نرخ پر فروخت کا جائزہ لیااور اشیا ء ضرویہ مقررہ ریٹ سے زائد پر فروخت کرنے پر3 ہزار 167 گرانفروش دکاندار کوگرفتار اور32کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ،اشیا ء خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی ،وارننگ کے باوجود باز نہ آنے پر 2 ہزار 890 دکانیں سربمہرکردی گئیں ، ڈویژن میں اشیا ء خوردونوش کے زائد نرخ کی وصولی کے 23 ہزار 849 واقعات رپورٹ ہوئے ۔گرانفروشوں کو دس دنوں کے دوران 47 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،890 دکاندار و گوشت فروش ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ کمشنر مریم خان کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری ناقابل معافی جرم ہے، ماہ مبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہمی کیلئے ہرممکن اقدمات کرینگے، انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ دوسرے اور تیسرے عشرہ کے دوران پرائس کنٹرول آپریشن کو خود مانیٹر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں