فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام مزید 13سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام مکمل جبکہ 18سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدا ر ت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مرتضی ملک نے بریفنگ دی۔کمشنر نے باقی ماندہ روڈز کی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کا کام تیزی سے مکمل کرانے کے لئے ٹھیکیداروں کو متحرک کرنے پر زور دیا اور واضح کیا کہ 15روز کے بعد روڈز کی مرمت وبحالی اور اسفالٹ بچھانے میں تاخیر پر متعلقہ ٹھیکیدار کو یومیہ جرمانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دوران سفر معیاری،آرام دہ اور سہل سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔



