ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانیMVFنے مزید8سڑکوں کو تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں مزید 8سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ 23 سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مرتضیٰ ملک نے سڑکوں کی مرمت وبحالی کے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پیپلز کالونی نمبر1 میں عبدالباری روڈ نزد بابا بیکرزاینڈ سویٹس،مرکزی جامع مسجد گول چوک سے کشمیر روڈ غلام محمد آباد،سرگودھا روڈ سے یوسف سنز فارمیسی اور شاہ چوک مصطفی آباد والا روڈ نیو سول لائینز،مین بازار سے چوک ہائوس میجر محمد اسلم (ر) گلی نمبر2 ناصر چیمہ والا بازار امین ٹائون،مین ڈسپنسری مریم نواز ہیلتھ کلینک سے مرکزی مسجد امین ٹائون نواز پارک،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج والا روڈ اور ایم سی ہائی سکول والا روڈ لنک سٹریٹس اور جامع مسجدباغ والا سے عثمانیہ مسجد صدیقہ قبرستان روڈ پیپلز کالونی نمبر2، اور بڑا قبرستان سے فرزند ہوٹل کراسنگ مدن پورہ، نڑوالا روڈ چوہڑ ماجرا سے آدم چوک سے قادر آباد چوک کی کارپٹ تعمیر مکمل ہوچکی جس سے شہریوں کو دوران سفر معیاری،آرام دہ اور سہل سفری سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 23مزید روڈز میں سے4 روڈز پر مرمت وبحالی کا 75فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی ماندہ شاہرات پر بھی کام برق رفتاری سے جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے جس کے لئے مرحلہ وار پروگرام کے تحت سڑکوں کی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں