فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج فیصل آباد مین کیمپس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔رئیس ادارہ شاہد محمود مقابلہ جات کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔طالب علموں کو چار ہاؤسزاقبال،سر سید، جناح اورہاؤس میں تقسیم کیا گیا۔مقابلہ جات میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس، 400 میٹر ریس ،800 میٹر ریس،ریلے ریس،لانگ جمپ، ہائی جمپ،ڈسکس تھروا وررسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔بچوں نے بھرپور طریقے سے مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔پرنسپل شاہد محمودنے مقابلوں کو سراہا اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طالب علموں میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی جوہر دکھانے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
30