ڈویژنل کمشنر مریم خان عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی افسران کو فون کالزکرکے داد رسی کا حکم دیا اور واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈویژنل و ضلعی محکموں کے سربراہان بھی روزانہ عوام کے لئے قابل رسائی رہیں اور عوامی مسائل کو خندہ پیشانی سے سن کر ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات ہونے چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں