ڈویژنل کمشنر کا متحرک کردار،تعمیراتی کام تیز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے شہر بھر میں تعمیر وترقی کے منصوبے شروع کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا، جھال خانوآنہ پل کے جوائنٹس کی تبدیلی، شہر بھر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں پیچ ورک پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ جبکہ ناولٹی پل کی تعمیر کے بعد شہریوں کو سفر کی بہترین سہولیات مل رہی ہیں۔ پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو متحرک کرتے ہوئے شہر کے اہم چوکوں کی خوبصورتی’ گرین بیلٹس اور پارکوں کی دیکھ بھال کیلئے متحرک کر دیا ہے۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی بہترین حکمت عملی سے شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس کو چالو کر دیا گیا جسکی وجہ سے رات کو شہر جگمگا اٹھا ہے۔ شہر بھر کی اکثر مین شاہراہیں جو کہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں، جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے ٹریفک کے بہائو میں بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ شہر کی سڑکوں کے پیچ ورک سے ٹریفک کے بہائو میں آسانی ہو گی۔ ناولٹی پل کی تعمیر مکمل ہونے سے شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی سے شہریوں کے پرزور مطالبہ پر جھال خانوآنہ پل کے دونوں اطراف جوائنٹس کی تبدیلی کا آغاز ہونے پر شہریوں نے ڈویژنل کمشنر کے اقدام کو سراہا ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے FWMC کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی جس کی روشنی میں فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کا عمل بہتر بنا دیا گیا اور صاف ستھرا پنجاب مہم کو حقیقی طور پر کامیاب بنانے میں بڑی مدد ملی ہے۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے حالیہ سیلاب کے دوران بھی ڈویژن بھر میں تاندلیانوالہ’ جھنگ’ چنیوٹ کے علاقوں میں ہنگامی دورے کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کروانے میں شب وروز کوشاں نظر آئے اور اپنے آفس سمیت ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں لگا کر بھی شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ جبکہ شہر کی تعمیر وترقی کیساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی’ کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے چوک گھنٹہ گھر اور اس کے ملحقہ 8بازاروں میں بجلی کے نظام کو انڈرگرائونڈ کرنے’ واسا’ سوئی گیس سمیت دیگر سرکاری اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے کو اہم چوکوں’ گرین بیلٹس اور پارکوں کی تزئین وآرائش کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ شہری حلقوں نے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی جانب سے شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں