ڈویژن بھر میں بلندو بالا عمارت کوAکیٹگری میں لاکر محفوظ بنانا ترجیح ہے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈویژنل انتظامیہ کا فیکٹریز وصنعتی یونٹس میں بوائلر ز اور پریشر ویسلزکی استعداد کار کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے سرگودھا روڈ پر کیپٹن پی کیو کیمیکل فیکٹری کا دورہ کیا اوربوائلر اور پریشر ویسلز کی Remaining Life Assesmentچیک کی۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فیکٹریز ، کارخانے،صنعتی یونٹس،انڈسٹریزمالکان ایکسپا ئرڈ بو ا ئلر اور پریشر ویسلز فوری تبدیل کریں۔ انسپکشن کا عمل بلاتعطل جاری رہے گا اور عدم تعمیل پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور بلند وبالا عمارات میں فائر سیفٹی انتظامات سو فیصد مکمل کرانے کے لئے بھی مسلسل سرگرم ہیں۔انہوں نے کینال روڈ پر ہائی رائز بلڈنگز کا دورہ کیا اورفائر ہائیڈرینٹ،ایمرجنسی الارم،ہنگامی راستے،آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی چیک کی۔انہوں نے بلڈنگ مالکان کو ایس اوپیز ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ڈویژن بھر میں بلند وبالا عمارات کو اے کیٹگری میں لاکر محفوظ بنانا ترجیح ہے۔ریسکیو1122 اور انڈسٹریز کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں