ڈویژن بھر میں بیوٹیفیکیشن کے کاموں پر عملدرآمد میں تیزی لائی جائے ،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کے زیراہتمام نصرت فتح علی خاں انڈر پاس سے کینال کی جانب روڈ کے دونوں اطرا ف ایک کلومیٹر فٹ پاتھ کی تزئین وبحالی اور بیوٹیفیکیشن کا کام تکمیل کے مراحل میں سے جہاں دیدہ زیب ٹائلز کا کام مکمل ہونے کے بعد شہریوں کی تفریح کے لئے اچھوتے بینچز بھی نصب کئے گئے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کینال روڈ کا دورہ کرکے بیوٹیفیکیشن کے کاموں کو چیک اور بینچز کی تنصیب کو سراہا۔انہوں نے نہر کنارے جگہ کو خوبصورت اور رنگ برنگے پھولوں سے سجانے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ درختوں پر آرائشی لائٹس چلنے سے رات کے وقت دلکش منظرپیش جو راہ گیروں اور شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں خوبصورتی کے اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں