ڈویژن بھر میں پبلک سکولوں کا جال بچھایا جارہا ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی شعبہ کی ترقی کے اقدامات کے تحت ڈویژنل انتظامیہ کی تحریک پر جی او آر تھری کینال ایکسپریس وے تحصیل چک جھمرہ میں ڈویژنل ماڈل کالج کے فوری قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکیپٹن(ر) ندیم ناصر نے جی او آر تھری میں تیار عمارت میں ڈی ایم سی کے قیام کی تجویز دی۔کمشنر فیصل آباد نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ڈی ایم سی انتظامیہ کو فوری عملدرآمد کی تاکید کی۔اجلاس میں سمن آباد میں بھی ڈویژنل ماڈل کالج کے قیام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور کمشنر نے سکول کے قیام کے لئے مناسب عمارت کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں پبلک سکولوں کا جال بچھایا جارہا ہے جہاں طالب علموں کو کم فیسوں میں معیاری تعلیم اور اعلی تربیت پبلک سکولوں کا طرہ امتیاز ہے۔ایڈیشنل کمشنر آصف چوہان،پرنسپل ڈی ایم سی مین کیمپس مرزا یاسین ودیگر موجود تھے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرتعلیمی اداروں میں ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔اس ضمن میں ڈویژنل پبلک سکول وکالج پریمیر کیمپس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈے کیئر سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح اور سہولیات دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ ڈے کیئر سنٹر ورکنگ ویمن اور ان کے بچوں کے لئے تحفہ ہے۔ڈویژن بھر کے پبلک سکولوں میں ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔بعدازاں ڈویژنل پبلک سکول وکالج پریمیر کیمپس کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علموں اور عمدہ نتائج دینے والے اساتذہ میں شیلڈز وسرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔تقریب کے دوران طلبا وطالبات نے فرینچ زبان میں پروفارمنس پیش کی۔ کمشنر نے کہا کہ علم کا راستہ خوشحالی کا راستہ ہے۔طلبہ علم پر عبور کے ساتھ نئے آئیڈیاز تخلیق کریں،محنت جاری رکھیں،نالج،سکلز پر عبور اور رویہ کو مثبت رکھیں۔ کتب بینی کو فروغ دیں۔کمشنر نے شاندار تقریب کے انعقاد پر پرنسپل اور پوری ٹیم کو مبارکباددی۔پرنسپل منزہ عامر نے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آبادکی زیرنگرانی واسا فیصل آباد شاہرات پران کورڈ سائیڈ واکس ڈرینز کو کور کرانے کے لئے ڈبل شفٹ میں متحرک ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے واسا کی ٹیموں کوجڑانوالہ روڈ،بلال روڈ،کچہری روڈ،اقبال سٹیڈیم،گھنٹہ گھر چوک،کوتوالی روڈ،جی سی یونیورسٹی،منٹگمری روڈ پران کورڈ روڈ سائیڈ ڈرینز کور کرنے کے اہداف تفویض کردیئے جس پرواسا کی ٹیمیں دن اور رات کے اوقات میں شاہرات پر متحرک ہیں۔دریں اثنا ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے جڑانوالہ روڈ سمیت دیگر روڈز کا ہنگامی دورہ کیا اور سائیڈ واکس ڈرینز کو کورڈ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹیموں کو کاموں میں تیزی لانے کی تاکید کی اور کہا کہ عوامی جانوں کا تحفظ ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زون آفیسرز بھی فیلڈ میں متحرک ہوں اور ان کورڈ روڈسائیڈ ڈرینز پر سلیب رکھواکر تصویری ثبوت بھجوائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کمشنر فیصل آباد کے احکامات کے تحت یہ ٹاسک بلاتاخیر مکمل کرنا ہے جس میں معمولی سی بھی غفلت یا عدم توجہی کی گنجائش نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں