ڈویژن بھر کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے۔ ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کمشنر فیصل آباد کو سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمالیہ اور پیر محل میں دریائے راوی کے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد نے مل فتیانہ پل سے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا اور ہڑپہ روڈ کے سیلاب سے متاثرہ حصے کا بھی دورہ کیا۔بعد ازاں وہ تارا حویلی ریلیف کیمپ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرین کے لیے فراہم کردہ انتظامات اور کھانے کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لائیو سٹاک اور زراعت کے محکموں کی جانب سے مویشیوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے کیمپ میں موجود بچوں سے گفتگو کی اور ان کی تعلیم کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں میں بسکٹ اور جوس بھی تقسیم کئے۔ ایک بیمار ضعیف خاتون کا طبی معائنہ بھی ان کی موجودگی میں کروایا گیاجبکہ انہوں نے خواتین سے انتظامات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ کمشنر نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کلینک آن ویلز کی موجودگی ریلیف کیمپس اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے قریب ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو فوری طبی سہولت میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ریلیف کیمپوں میں تمام سہولیات ہر صورت یقینی بنائی جائیں تاکہ متاثرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کیمپ کے تمام کمروں کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقات بھی کی جہاں متاثرین نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں