ڈپریشن دور کرنے کیلئے دوائیں نہیں لینی چاہئیں

لاہور (شوبز نیوز) ابھرتی ہوئی اداکارہ ونیزہ ستار نے کہا ہے کہ ڈپریشن سے نکلنے کے لیے ادویات نہیں لینی چاہئیں، ہم مسلمان ہیں اور اللہ کے قریب رہنے سے آہستہ آہستہ ڈپریشن سے خود ہی نجات مل جاتی ہے۔ونیزہ ستار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا محبت میں دل ٹوٹ چکا ہے اور دل ٹوٹنے کا حسن سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ دل توڑنے والا یہ نہیں دیکھتا کہ اگلا شخص حسین ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا، لیکن انہوں نے کبھی بھی جو کچھ ان کے ساتھ ہوا اس کے لیے خود کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا اور اب وہ زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور ان کی توجہ مکمل طور پر اپنے کیریئر پر مرکوز ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ دل شکستگی نے انہیں افسردگی کی حالت میں ڈال دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ دنیا سے دور ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں