ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا اے سی کمالیہ کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد لطیف کا اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے ہمراہ شہر میں جاری پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا جائزہ، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔ اس موقع پر چیف آفیسر علی رضا ،پروگرام آفیسر غلام شبیر، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمر نواز خان سمیت دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد لطیف نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کے ہمراہ کمالیہ میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر و دیگرجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں