ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس ان ایکشن،ڈگلس پورہ میں تجاوزات کا صفایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عید کی تعطیلات کے بعد ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ حافظہ عظمت فردوس شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے دوبارہ میدان میں آ گئیں’ آٹھ بازاروں سمیت شہر کے بارونق علاقہ ڈگلس پورہ میں ریڈمارک کی جانیوالی تجاوزات کو بھاری مشینری کیساتھ مسمار کر دیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایف حافظہ عظمت فردوس نے عید کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا، گزشتہ روز عید سے قبل ریڈمارک کی گئی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اپنے عملہ کے ہمراہ ڈگلس پورہ میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مشینری کے ساتھ پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر فیصل آباد کے قدرتی حسن کو بحال کرنے تک تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ آٹھ بازاروں کا بھی وزٹ کرتے ہوئے تاجروں کی طرف سے عارضی تجاوزات کو ختم کرواتے ہوئے کائونٹر اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور ان کو وارننگ دی کہ وہ دوبارہ تجاوزات کرنے سے باز رہیں، اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے شہر بھر کے تاجروں اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دکانوں کے باہر فٹ پاتھ کو خالی رکھیں اور گلی محلوں میں گھروں کے باہر تھڑے’ گیراج اور دیگر تجاوزات کو ازخود ختم کر دیں، ورنہ سرکاری مشینری کیساتھ تجاوزات کے خاتمہ میں ان کا زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور شہری دوبارہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔ آپریشن کے بعد اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے عید کی چھٹیوں کے بعد شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آج 9اپریل سے 25اپریل تک شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق آج 9اپریل کو ہلال روڈ تا 3نمبر سٹاپ پر پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بھوآنہ بازار’ سرکلر روڈ’ ڈگلس پورہ اور ریگل روڈ کا دوبارہ وزٹ بھی شامل ہے۔ 10اپریل 2025ء کو وارث پورہ’ مٹھائی والا چوک تا 225 رب ملکھانوالہ روڈ، اس کے ساتھ ساتھ جھنگ بازار’ منٹگمری بازار اور ملحقہ گول بازاروں’ 11اپریل 2025ء کو پیپلزکالونی نمبر2 غوثیہ چوک تا مرچاں والا چوک تا حاجی چوک، اسکے ساتھ ساتھ کچہری بازار’ چنیوٹ بازار’ گوردوارہ گلی’ 12اپریل 2025ء بروز ہفتہ کو الٰہی مسجد روڈ مدینہ چوک اور اسکے ساتھ امین پور بازار’ پریس مارکیٹ’ پرانی لکڑمنڈی’ 14اپریل 2025ء کو قائم سائیں دربار روڈ کے ساتھ ساتھ کارخانہ بازار’ گول مکی مارکیٹ’ مندر گلی ریلبازار اور گول کریانہ میں آپریشن ہو گا’ 15اپریل 2025ء کو 208چک کے ساتھ ساتھ ریگل روڈ نیو انار کلی بازار گلی نمبر11، 15، 17′ 16 اپریل 2025ء کو منصورآباد کے ساتھ ساتھ کچہری بازار تا چنیوٹ بازار، گول’ 17اپریل 2025ء کو چک نمبر 204 رب کے ساتھ ساتھ امین پور بازار’ بھوآنہ بازار’ منشی محلہ’ نیو انار کلی بازار گلی نمبر5، 6، 7′ 18اپریل 2025ء کو شیخوپورہ روڈ کے ساتھ ساتھ جھنگ بازار لسوڑی شاہ روڈ ریگل روڈ’ راجباہ روڈ شامل ہیں۔ 19اپریل 2025ء کو لیاقت آباد مین بازار میں پختہ تجاوزات کا خاتمہ ہو گا جبکہ کارخانہ بازار’ محمدی مارکیٹ ریلبازار’ مندر گلی’ 21اپریل 2025ء کو جھنگ روڈ پر شاداب موڑ کے ساتھ ساتھ ریگل روڈ’ گول لکڑوالا میں تجاوزات کو ختم کروایا جائے گا۔ 22اپریل 2025ء کو لاری اڈا اور ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ منٹگمری بازار’ گول صابن والا’ گول کریانہ’ پرانی لکڑمنڈی’ 23اپریل 2025ء کو ملت روڈ اور اس کے ساتھ ساتھ کارخانہ بازار’ مکی مارکیٹ بیرون کارخانہ بازار تا گمٹی چوک اور 24اپریل 2025ء کو پیپلزکالونی نمبر1 چن ون روڈ تا ٹینکی نمبر1 اور اس کے ساتھ ساتھ امین پور بازار’ بھوآنہ بازار اور ملحقہ گول بازاروں اور گلیوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں پختہ وعارضی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آٹھ بازاروں میں بھی دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں